Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چینی توانائی کمپنی کی طرف سے خیبرپختونخواحکومت کو10ہزارماسکس کا عطیہ

شیئر کریں:

        کوروناوائرس کے خلاف صوبائی حکومت کے بروقت اقدامات قابل تعریف ہیں،کنٹری ہیڈ
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)  چین میں توانائی کے شعبے میں سرکاری سطح پر کام کرنے والی کمپنی Power China Hydropower Companyکے ایک وفدنے کنٹری ہیڈ کی قیادت میں صوبائی محکمہ توانائی وبرقیات کا دورہ کیا اورکمپنی کی طرف سے عالمی وباء کوروناوائرس کے خلاف 10ہزارحفاظتی ماسکس خیبرپختونخواحکومت کوعطیہ کئے۔اس سلسلے میں چینی توانائی کمپنی کے وفدنے وزیراعلیٰ کے مشیرتوانائی حمایت اللہ خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری توانائی محمدزبیرخان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری توانائی افتخاراحمدمروت،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان اورڈپٹی سیکرٹری توانائی زوہیب حیات بھی موجود تھے۔چینی توانائی کمپنی کے وفد کے کوروناوائرس کے خلاف صوبائی حکومت کے اٹھائے گئے بروقت اورفوری اقدامات کی تعریف کی۔مشیرتوانائی حمایت اللہ خان نے چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کوسراہا۔آخرمیں چینی کمپنی کی طرف سے مشیر توانائی کو10ہزارحفاظتی ماسکس حوالے کئے گئے۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
33995