Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکریٹری کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج شکایات کے بروقت ازالے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )پاکستان سیٹیزن پورٹل پر خیبر پختونخوا کے شہریوں کی جانب سے درج کی گئی شکایات کے بروقت ازالے کے حوالے سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخو نوید کامران بلوچ نے تمام انتظامی سیکرٹریوں،ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں۔اس سلسلے میں کوآرڈینیٹر پی ایم آر یو شاہد محمود نے پی ایم آر یو کے دفتر سے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہریوں نے ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اپنی شکایات درج کیے ہیں جس کے فوری ازالے کے لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریوں،ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کے ہدایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات پر قانون کے مطابق حل نکالا جائے۔مزید برآں مراسلے کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک 2لاکھ،42ہزار،414 شہریوں نے رجسٹریشن کی ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے شکایات کی تعداد 22ہزار 433 ہے جن میں ڈویژنز کی سطح پر شکایات کی تعداد 16 ہزار 241 ہے۔یاد رہے خیبر پختونخوا میں قائم چیف سیکرٹری شکایات سیل (پی ایم آر یو) پر شہریوں کی طرف سے درج شکایات کے فوری ازالے پر صوبے کے عوام نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو کافی سراہا تھا جس پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اس شکایات سیل کو پاکستان کی سطح پر بنانے کا عزم کیا اور 28اکتوبر 2018 کو اس سیل کو پاکستان سیٹیزن پورٹل کا نام دیکر پاکستان کی سطح پر قائم کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16820