Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ھدایت پر صوبے کے مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری, چترال تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 580روپےمقرر

Posted on
شیئر کریں:

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ھدایت پر صوبے کے مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری, چترال تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 580روپےمقرر

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی ھدایات پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد ڈیزل کی قیمت 154 روپے سے 144 روپے کر دی گئی ہے۔

پشاو ر(چترال ٹائمز رپورٹ ٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ھدایت پر صوبے کے مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی ھدایات پر صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد ڈیزل کی قیمت 154 روپے سے 144 روپے کر دی گئی ہے،نئے کرایہ نامے کے مطابق فلائنگ کوچز /منی بسیں 1.59روپے، اے سی بسیں 1.79روپے،عام بسیں 1.44روپے اور لگژری بسیں 1.54روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سیکرایہ وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 103روپے،اے سی بسیں 116روپے،عام بسیں 94روپے اور لگژر ی بسیں 100روپے کرایہ وصول کریں گی۔ پشاور سے بنوں  تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 310روپے،اے سی بسیں 349روپے،عام بسیں 281روپے اور لگژر ی بسیں 300روپے، ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 509روپے،اے سی بسیں 573روپے،عام بسیں 461روپے اور لگژر ی بسیں 493روپے، ہری پور تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 248روپے،اے سی بسیں 279روپے،عام بسیں 225روپے اور لگژر ی بسیں 240روپے، ایبٹ آباد تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 310روپے،اے سی بسیں 349روپے،عام بسیں 281روپے اور لگژر ی بسیں 300روپے، مانسہرہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 351روپے،اے سی بسیں 396روپے،عام بسیں 318روپے اور لگژر ی بسیں 340روپے، مردان تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 92 روپے،اے سی بسیں 104روپے،عام بسیں 84روپے اور لگژر ی بسیں 89روپے، ملاکنڈ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 188روپے،اے سی بسیں 211روپے،عام بسیں 170روپے اور لگژر ی بسیں 182روپے، تیمر گرہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 281روپے،اے سی بسیں 317روپے،عام بسیں 255روپے اور لگژر ی بسیں 273روپے، مینگورہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 273روپے،اے سی بسیں 308روپے،عام بسیں 248روپے اور لگژر ی بسیں 265روپے، دیر تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 398روپے،اے سی بسیں 448روپے،عام بسیں 360روپے اور لگژر ی بسیں 385روپے، چترال تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 580روپے،اے سی بسیں 653روپے،عام بسیں 526روپے اور لگژر ی بسیں 562روپے، چارسدہ تک فلائنگ کوچز /منی بسیں 43روپے،اے سی بسیں 48روپے،عام بسیں 39روپے اور لگژر ی بسیں 42روپے،جبکہ موجودہ پچاس فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء، تعلیمی اداروں، نابینا/معذور (خصوصی)افراد اور60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کیلئے ہو گا۔اور اگر ائیر کنڈیشن گاڑیوں میں ائیر کنڈیشن کام نہیں کر رہا ہو تو پھر ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
59062