Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی احکاما ت پر چترال جیل سے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدی رہا کردیے گیے

Posted on
شیئر کریں:

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی احکاما ت پر چترال جیل سے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدی رہا کردیے گیے

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے “عید الفطر سے پہلے “معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ مذکورہ ہدایات کی تعمیل کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ضلع قاضی اپر چترال کی ہدایت پر جمعرات کے روز امجد حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، اپر چترال ہمراہ م تنویر عثمان سنیئر سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ، اپر چترال نے ڈسٹرکٹ جیل (لوئر چترال) کا دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ اپر چترال سے تعلق رکھنے والا ایک ملزم/ قیدی مسمی ولی الرحمن جو کہ معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے کو رہا کرنے کے احکامات صادر کیے اور بمطابق جیل ریکارڈ اپر چترال سے تعلق رکھنے والے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث مزید کوئی قیدی موجود نہیں تھے۔

دریں اثنا  لویر چترال سے تعلق رکھنے والے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کو بھی عید سے پہلے رہا کردیے گیے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73696