Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ جبکہ جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گی، صدارتی حکم نامہ جاری

Posted on
شیئر کریں:

چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ جبکہ جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گی، صدارتی حکم نامہ جاری

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے اعلیٰ عدلیہ کے ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔صادق سنجرانی نے ججز ، کی تنخواہوں کا آرڈر 2023ء جاری کیا، اس حکم نامے کے مطابق اب چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گی۔سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گی، اس سے قبل 2022ء کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے جبکہ جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار 865 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

 

نواز شریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے، اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی

ریاض(سی ایم لنکس) سابق وزیر اعظم نوازشریف دبئی میں 10 دن قیام کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائدکی سعودی شاہی خاندان سیملاقاتیں شیڈول ہیں۔پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔نوازشریف کیساتھ مریم نوازبھی سعودی عرب پہنچی ہیں۔نواز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ ادا کریں گے۔ سعودی عرب دورے کے 10 دن بعد لندن جائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76254