Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس پاکستان سمیت 4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

Posted on
شیئر کریں:

چیف جسٹس پاکستان سمیت 4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سمیت 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔چیف جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن کے خلاف شکایت دائر کی گئی ہے جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ایک اور شکایت دائر کرا دی گئی۔چاروں ججز کے خلاف شکایت سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ نے درج کرائی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کیا۔شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کردی گئیں۔

 

عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

لاہور(چترال ٹایمز رپورٹ)لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔شہری محمد جنید نے اپنے وکیل آفاق احمد کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست گزار کے وکیل نے درخواست میں مو قف اپنایا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ میں نااہل قرار دیا ہے، نااہلی کے بعد وہ جماعت کے سربراہ نہیں رہ سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شب سے ہٹایا جائے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73417