Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن 56 فیصد کیسز نمٹادیے گئے

شیئر کریں:

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن 56 فیصد کیسز نمٹادیے گئے

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن میں 56 فیصد کیسز نمٹا دیے گئے۔عدالتِ عظمیٰ میں 19 سے 21 ستمبر تک 313 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے۔سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 بینچز نے 313 میں سے 174 کیسز نمٹائے۔عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ نے 49 میں سے 23 کیسز نمٹائے۔سپریم کورٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس سردار طارق کے بینچ میں 87 میں سے 70 کیسز کا فیصلہ ہوا۔عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کے بینچ میں 54 میں سے 25 کیسز نمٹائے گئے۔سپریم کورٹ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ ا?فریدی کے بینچ میں 75 میں سے 35 کیسز نمٹائے گئے۔عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس جمال مندوخیل کے بینچ میں 48 میں سے 22 کیسز نمٹائے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاء و ڈاکٹر سے ملاقات کی درخواست منظور

اسلام آباد(سی ایم لنکس)خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اپنے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ سے ملاقات کی درخواست دائر کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کا بھی کہا۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

 

وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں دکانوں کے کرائے اور جائیداد کی منتقلی کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر جرمانہ کیا۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات دکھانے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا، جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید دیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ عدالتی وقت کے ضیاع پر آپ پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کرنا چاہیے۔وکیل محمد شعیب خان نے عدالت کے بار بار پوچھنے پر کوئی دستاویز پیش نہیں کی تھیں۔

 

 

غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عدالت طلب

اسلام آباد(سی ایم لنکس) غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا سمن جاری کردیا گیا۔سول جج قدرت اللہ نے طلبی کا سمن جاری کردیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی روبکار سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیجنے کی ہدایت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس درج ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79411