Chitral Times

Jun 22, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیئرمین PCSIR شہزاد عالم کا دورہ بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن

Posted on
شیئر کریں:

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیرمین PCSIR شہزاد عالم نے BLSO آفس بونی کا دور ہ کیا اس موقع پر PCSIR کے اعلی حکام بھی موجود تھیں ۔جبکہ تقریب میں سابقہ ایم ۔پی ۔اے غلام محمد ،سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن ،ممبر تحصیل کونسل سردار حاکم ،ناظم ویلج کونسل بونی ون احسان الرحمن ،ناظم ویلج کونسل چرون شیر عالم ،چیئرمین BLSO سید سردار حسین شاہ ،خاتون کونسلرز اور علاقے کے عمائدیں بھی موجود تھیں ۔

منیجر BLSO شیر افضل نے معزز مہماناں گرامی کو خوش آمدید کہا اور سپاس نامہ پیش کیا ۔انھوں نے کہا کہ یہ علاقہ فروٹ ،سبزیات اور میڈیسن پلانٹ کے لئے بہت زرخیز ہے لیکن مناسب تربیت ،آگاہی اور مارکیٹنگ کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے پڑے پیمانے پر ضائع ہورہے ہیں ان وسائل کے استعمال کو بہتر بنا کر علاقے کے عوام کے لئے روزگار کا بڑا ذریعہ پیدا کیا جا سکتا ہے اگرچہ PCSIR جاوید بنگش کی قیادت میں 2006 ؁ء سے علاقے میں تربیت کا سلسلہ شروغ کیا ہے جس سے کسی حد تک فائدہ ہو رہا ہے اور اکثر لوگ خصوصاً خواتین اپنی گھریلو استعمال کے لئے جام ،جیلی اور اچار بناتے ہیں ۔لیکن بہتریں تربیت اور سہولیا ت کو یقینی بنا کر بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ سے لوگوں کی معاشی حالات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ سیلاب کے دوران واٹر فیلٹر کیٹس کی فراہمی پرہم PCSIR کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ ان کو مذید واٹر فیلٹر کیٹس فراہم کئے جائیں ، گاؤں کی سطح پر ڈی ہائیڈریشن پلانٹ اور ٹرینگ فراہم کرنے کی بھی استدعا کی اور ساتھ ہی بونی میں فیلڈ آفس کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ۔

سردار حاکم نے معزز مہماں اور اس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ سخت موسمی حالات کے باوجود نہ صرف تین روزہ ٹرینگ کا اہتمام کیا بلکہ چیرمین با نفس نفیس یہاں تشریف لائے ۔انھوں نے بھی سیزن میں گاؤں کی سطح پر ٹرینگ اور ڈی ہائیڈریشن پلانٹ کی ضرورت پر زور دیا۔
رحمت سلا م لال نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ 2015 ؁ ء کے سیلاب اور زلزلہ کی وجہ سے متاثر ہو چکا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کے ذرائع معاش بری طرح متاثر ہو چکا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ وسائل کو بہتر انداز میں استعمال میں لاکر بڑے پیمانے پر لوگوں کی معاشی حالات کو بہتر بنایا جا سکتاہے ۔

اس موقع پر چیرمین PCSIR شہزاد عالم نے کہا کہ چترل ایک خوبصورت علاقہ ہے اور چترال کے لوگ بہت مہذب ہیں ۔اللہ تعالی نے چترال کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکیں تاکہ لوگوں کی معاشی حالات میں مثبت تبدیلی لائی جا سکیں ۔ انھوں نے PCSIR کی جا نب سے ہر ممکن تعاؤں کی یقین دہانی کی ۔
اس موقع پر انھوں نے 500 واٹرفیلٹر کیٹس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انھوں نے کہا کہ 300 واٹر فیلٹر کیٹس ایک مہینے کے اند ر اور باقی 200 بعد میں مل جائیں گے ۔انھوں نے اپر چترال کے لئے ڈی ہائیڈریشن پلانٹ کی بھی منظوری دے دی ۔انھوں نے میٹرک سائینس پاس بچوں کو ٹیکنیکل ٹرینگ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور BLSO کے ساتھ MoU کرنے کو بھی کہا ،خواتین گروپس کو فروٹ پرایسیسنگ کے سامان اور مٹیریل فراہم کرنے اور 15 افراد کو لاہور دورے کی بھی دعوت دے دی۔

صدر محفل غلام محمد نے معزز مہمان اور آپ کے ساتھ آئے ہوئے گورنمنٹ آفشلز کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ PCSIR علاقے کے عوام کے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
2366