Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترا ل کے طول وعرض‌میں‌شدید برفباری کی وجہ سے اپرچترال کے بعض علاقوں‌کی ٹریفک معطل

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے طول وعرض میں بارش اور برفباری کی وجہ سے بعض دوردراز کی وادیوں تک موٹر گاڑیوں کی سروس بند ہوگئی ہے جن میں یارخون، تریچ بالا، مڑپ، شونگوش اویر، شا ارکاری شامل ہیں جبکہ چترال کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ملانے والا لواری روڈ بھی مختصر وقفے کے لئے بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئی جس سے مسافروں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔ چترال کے بالائی علاقوں بروغل، یارخون، کھوت،گبور، شندور اور تریچ میں دو فٹ سے ذیادہ برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ چترال شہر اور نواح میں نو انچ تک برف پڑگئی ہے جس سے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کی اکثریت گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور سرکاری دفاتر اور بازار وں میں لوگوں کا رش بہت کم دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے لئے پہلے سے بند ہیں۔ دریں اثنا ء چترال کے عوامی حلقوں نے گزشتہ دنوں لواری ٹنل روڈ پر برف میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کی مدد کرنے اور بارش کے دوران گاڑیوں کی دھکا دے کر اور کمک مہیا کرنے میں مستعدی کا مظاہرہ کرنے پر چترال کے جوانسال ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وسیم ریاض خان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے جوانوں نے ہزاروں مسافروں کو بارش اور برفباری کے دوران مدد مہیا کرکے چترالی عوام کا دل جیت لیا ہے۔
lowari tunnel approach road snowfall baradam43

lowari tunnel approach road snowfall baradam32


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30921