Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال گیس پلانٹ منصوبوں کو ختم کرنے کے خلاف اے۔این۔پی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) عوامی نیشنل پارٹی چترال نے ضلعی صدرالحاج عیدالحسین کی زیرصدرات چترال میں گیس پلانٹ کے منصوبوں کوختم کرنے کے خلاف اتالیق پل سے ریلی نکالی اورچترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرعوامی نیشنل پارٹی چترال الحاج عیدالحسین ،ایم آئی خان ایڈوکیٹ ،رحمت علی شاہ ،اسرارالدین ،(ر) صوبیدارگل اوردیگرنے کہاکہ حکومت چترال کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے چترال ٹاون ،ایون،،دروش کے لئے گیس پلانٹ کی منظوری دے کرباقاعدہ طورپرزمین خریدی گئی ہے۔

اس گیس پلانٹ کی وجہ سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کوروکناتھا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت چترال کے ساتھ ناانصافی اورظلم کی انتہاکرکے موجودہ گیس پلانٹ گلگت کودی ہےاورچترال میں خریدی گئی زمینات فروخت کرنے کاحکم دیاہے۔اگرموجودہ حکومت چترال کے ساتھ ناانصافی کونہیں روکااورفوری طورپرگیس پلانٹ کوبحال نہ کیاگیاعوامی نیشنل پارٹی مجبوراً اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پرنکل آئیں گے ۔اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپرنوٹس لیکرچترال ایون،دروش گیس پلانٹ بحال کرکے کام شروع کیاجائے۔

چترال گیس پلانٹ منصوبوں کو ختم کرنے کے خلاف اے۔این۔پی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45641