Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے جوان نشہ آورچیزوں‌سے خود کو بچاکرپلے گراونڈزآبادکریں…کرکٹریاسرشاہ

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )‌منشیات کے خاتمے کی عالمی دن کے موقع پر ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی تعاون سے ایک دوستانہ کرکٹ میچ چترال سکاوٹس گراونڈ میں کھیلا گیا .جس میں اس کرکٹ میچ کی خاصیت اور اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان ٹیم کے مایا ناز کھلاڑی یاسر شاہ نے اس میچ میں حصہ لیا اور بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

اس میچ کو دیکھنے کے لئے چترال کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ڈی۔پی۔او چترال کی ٹیم فاتح قرار پائی. یاسر شاہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی ٹیم کی طرف سے کھیلا اور ایک وکٹ حاصل کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا میچ کے اختتام پر یاسر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوتھ نشہ آور چیزوں سے خود کوبچائیں اور گراونڈ آباد کریں اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے ۔ بطور مہمان خصوصی چترال پولیس ونر ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور رنراپ ٹیم میں بھی انعامات تقسیم کئے ڈی۔پی۔او چترال نے یاسر شاہ کو روایتی تحفہ پیش کیا. یاسرشاہ چترالیوں‌کی مہمان نوازی کوسراہا.
dpo chitral presenting sovinior to cricter yasir
cricketer yasir shah visit chitral 2

cricketer yasir shah visit chitral 3

cricketer yasir shah visit chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
23340