Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے نواحی گاوں چمرکھن میں آتشزدگی، رہائشی مکانات جل خاکستر، لاکھوں کا نقصان

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )چترال شہر کے نواحی گاوں چمرکن کی معروف شخصیت جمعیت العلمائے اسلام چترال کے سرگرم رکن اور چترال سکاوٹس کے ریٹائرڈ صوبیدار میجر عبد الصمد خان کے گھر میں گزشتہ شام اچانک آگ لگنے کی وجہ سے گھر کے تقریبا چھ کمرے بمعہ سامان جل کر خاکستر ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ شام نماز مغرب کے بعد عبد الصمد کے گھرکی چھت کے سیلنگ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے کمروں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کے شعلوں کو دیکھ کر گاوں کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور کئ گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ۔ جس سے ملحقہ دوسرے گھر بھی محفوظ رہے۔ تاہم اس دوران تقریبا چھ کمرے بمعہ گھریلیو قیمتی سامان جل کرخاکستر ہوگئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اورپولیس کے نفری بھی موقع پر پہنچ گئے تھے مگر گھر گنچان آباد علاقے و تنگ گلی میں واقع ہونے کی وجہ سے ریسکیو کی فائرفائٹر گاڑی کو وہاں تک پہنچنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ لگنے کی وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔

Chumurkhon atashzadgi chitral
chumurkhon atashzadgi chitral abdulsamad 4
chumurkhon atashzadgi chitral abdulsamad 5
chumurkhon atashzadgi chitral abdulsamad 6
chumurkhon atashzadgi chitral abdulsamad 1
chumurkhon atashzadgi chitral abdulsamad 3
chumurkhon atashzadgi chitral abdulsamad 7

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44030