Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے نمائندگان کا اپر چترال کو بجلی دینے کے حوالے سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا و پیسکو چیف سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے نمایندگان کے وفد نے اپر چترال کو وزیر اعظم کی چترال آمد سے پہلے بجلی دینے کے حوالے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اعظم خان اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور سے میٹنگ کی ۔ اور اپر چترال کے لوگوں کی بجلی کے سلسلے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ وفد میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ ، ایم پی ایز سلیم خان ، سید سردار حسین اور بی بی فوزیہ شامل تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2015کے سیلاب کے بعد اپر چترال کے لوگ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ اب جبکہ گولین بجلی گھر نے کام شروع کر دیا ہے ۔ تو اپر چترال کے لوگوں کو مزید انتظار کی تکلیف میں نہ ڈالا جائے ۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری واٹر اینڈ پاور یقین دلایا ۔ کہ دو دنوں کے اندر اپر چترال کو بجلی مہیا کی جائے گی ۔ اور فوری طور پر اس پر کام شروع کیا جائے گا ۔ وفد نے تمام پارٹیوں کی متفقہ لائحہ عمل اور قرارداد کے تحت چترال کی ایک صوبائی سیٹ کے خاتمے کے حوالے سے بھی چیف سیکرٹری کو چترال کے عوام کی تشویش اور پریشانیوں سے آگاہ کیا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی تین فروری کو چترال کا متوقع دورہ کریں گے ۔ جس میں وہ گولین ہائیڈل پراجیکٹ کا با قاعدہ افتتاح کریں گے ۔ بعد ازاں ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال شہزادہ خالد پرویز نے چیف پیسکو سے ان کے دفتر پشاور میں ملاقات کی ۔ اور انھیں پیڈو کے ساتھ معاہدے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے پر زور دیا۔ جس پر چیف پیسکو نے موقع پر پیڈ و کے اعلیٰ حکام سے بات کی اور ایم این اے کو یقین دہانی کی کہ جونہی پیڈو حکام کی طرف سے باقاعدہ فارم پر بجلی لینے کیلئے درخواست دیدی جائے اسی وقت اپر چترال کو بجلی دی جائیگی۔

27067427 732211726976146 5604550643693911162 n


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
5884