Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے منتخب ممبران اسمبلی کے نام کھلا خط…طارق اقبال

شیئر کریں:

مخترم جناب ایڈیٹر صاحب روزنامہ چترال ٹائمز
اسلام علیکم
امید ہے اپ خیرو عافیت کے ساتھ ہونگے موجودہ سیاسی بے چینی کی کیفیت میں ایک عام چترالی کی حیثیت سے میں اپنے چترال کی سیاسی اکابرین سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں۔اپ اس خط کو اپنے اخبار کی زینت بنا کر شکریہ کا موقع دیجئے
بہت شکریہ اللہ تعالی آپکا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو امین.!
………………………………

 

عزت مآب ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان اور چترال کے تمام سیاسی قائدین کے نام کھلا خط

 

جناب ایم این اے صاحب مولانا عبدالاکبر چترالی، ایم پی اے ہدایت الرحمان،ایم پی اے وزیر زادہ صاحبان اور چترال کے تمام سیاسی اکابرین اسلام علیکم

میرا نام طارق اقبال ہے اور میں آج چترال کے ایک عام شہری کی حیثیت سے اپ سب سے مخاطب ہوں۔یہ ساری باتیں میرے دل کی آواز ہیں ان سب باتوں میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ وابستگی کا کوئی عنصر شامل نہیں۔مادر وطن کی خصوصیات کا اندازہ اس وقت لگایا جا سکتا ہے جب ایک انسان اپنے وطن سے دور ہو۔اور اسی وجہ سے پردیس میں رہنے والے اپنے وطن کے مسائل پر بہت گہری نظر رکھتے ہیں۔آج اس خیال سے میں اپنے دل کی آواز اپ سب لوگوں تک پہنچانے کی جرآت کر رہا ہوں

چترال ضلع کے جملہ حل طلب مسائل جن کو سب مل جل کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ان مسائل کا اگر 20 فیصد بھی اگر اپ حل کر پائے تو چترال اور چترالی عوام کے اوپر بہت بڑا احسان ہوگا.

 

 

1- چترال لواری اپروچ روڈ کی اپگریڈیشن اور بلیک ٹاپنگ
2- چترال گرم چشمہ روڈ کی اپگریڈیشن اور بلیک ٹاپنگ
3- چترال بونی روڈ کی اپگریڈیشن اور توسیع
4- بونی مستوج روڈ کی بلیک ٹاپنگ اور توسیع
5- بونی تورکہو روڈ کی توسیع اور بلیک ٹاپنگ
6- مستوج بروعل روڈ کی توسیع اور مرمت
7- مستوج شندور روڈ کی توسیع اور مرمت
8- ارندو سے لیکر بروعل تورکہو سے لیکر شندور تک 2015 کے سیلاب میں تباہ شدہ پلوں کی دوبارہ تعمیر
9- ارندوسے لیکر بروعل تورکہو سے لیکر شندور تک 2015 کے سیلاب میں تباہ شدہ روڈ کی مرمت اور بہ جانے والے گھروں کی دوبار تعمیر
10- 2015کے سیلاب میں بہ جانے والے #ریشنبجلیگھر کی مرمت اور تعمیر نو
11- چترال کے لئے سوئی گیس فراہمی اور اس پروجیکٹ کے لئے مزید فنڈز کی فراہمی
12- چترال شہر کے اندر نکاسی اب کا نظام
13- چترال شہر کے اندر پینے کے صاف پانی کا مربوط نظام
14- ضلع اپر چترال کے ہیڈکواٹرز بونی کے لئے پانی اور بجلی کا مربوط نظام
15- ضلع اپر چترال کے فنڈز اور آفس کمپلکس کا قیام
16- ارندو سے لیکر بروعل اور تورکہو سے لیکر شندور تک دریائی کٹاؤ سے بچنے کے لئے پشتوں کی تعمیر
17- پاکستان کے مختلف میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹیز کے اندر چترالی طلبا اور خصوصی طور پر طالبات کے لئے کوٹے کا نظام
18- فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور صوبائی پبلک سروس کمیش میں چترال کے لئے کوٹے میں اظافہ
19- چترال میں ومن میڈیکل کالج وومن یونورسٹی کا قیام
20- چترال شہر کے اندر مختلف مقامات پر لیڈیز اور جینٹس ٹوائلٹ کا قیام
21- چترال شہر سے بمبوریت، رمبور اور بیریر روڈ کی مرمت اور توسیع
22- ڈی ایج کیو ہسپتال چترال، ٹی ایج کیو ہسپتال بونی، مستوج، تورکہو، گرم چشمہ، ارندو وعیرہ کے لئے اسٹاف اور میڈیکل ایکیوپمنٹ اور ادویات کی فراہمی
23- جشن شندور جشن قاقلشٹ، جشن کوشٹ اور چلم جوشٹ جیسے تہواروں کو محکمہ سیاحت سے فنڈز کی فراہمی
24- چترال میں اسپورٹس ایکیڈمی کا قیام ( خاص کر کرکٹ بورڈ)
25- چترال کے لئے پی آئی اے کی روزانہ پرواز اور اسکے کرایوں میں کمی
26- ضلع اپر چترال کے ہیڈکواٹرز بونی میں فور جی (4G) سروسز
27- مدکلشٹ، پھاستی، گولین گول، وعیرہ جیسی دور دراز علاقوں کو روڈ ایکسس
28- چترال کے دور دراز کے چھوٹے چھوٹے گاوں دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی

 

ایمایناے اور ایمپیاے صاحبان ان سارے مسائل میں کہیں بھی چترال میں خواتین کے لئے شاپنگ سینٹر کا قیام، کیبل نیٹ ورک، اور کلاس فور کی بھرتی جیسے مسائل نہیں ہیں۔اپ سب لوگ چھوٹی چھوٹی مسائل پر دھرنا دے کر بیٹھ جائنگے تو ہمارے لئے پارلیمنٹ میں آواز کون اٹھائے گا۔بڑے بڑے پروجیکٹ کون لائے گا، این جی اوز کون لائے گا، فنڈز کون لائے گا؟ آج اگر چترال میں کسی چیز کی سخت ضرورت ہے تووہ ہے لیڈرشپ۔اپ سب لوگوں کو لیڈرشپ اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا پڑے گا اور آپس کی چپقلش کو پس پشت ڈال کر چترال کی ترقی کے لئے کام کرنا پڑے گا۔اگر اپ ایسا نہ کر سکے تو آنے والی نسل اپ لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی.

 

اللہ تعالی آپ سب کا ہامی و ناصر ہو

طارق اقبال


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خطوطTagged
21039