Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مقامی فلور ملز سے آٹا کی سپلائی بیس دنوں سے بند، بحال کی جائے۔۔عوامی حلقے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ لوئرچترال نے مقامی فلور مل کو ایک مرتبہ پھر بند کرکے عوام کو مشکلات میں ڈالدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر کے ۲۰تاریخ سے فلور مل چترال سے بازار کو سبسیڈائزڈ آٹے کی سپلائی بند ہے ۔ جس کی وجہ سے دکانداروں کی من مانیاں پھر سے عروج پرہیں۔ حکومت کی طر ف سے گزشتہ ماہ گندم اورآٹا کی قیمتوں کو بڑھانے کے بعد انتظامیہ لوئر چترال مقامی فلور مل کے آٹے کا نرخ مقرر کرنے کے لئے فلور ملزسے چترال بازار کو آٹا کی سپلائی کی بند کی تھی اور گزشتہ بیس دنوں سے آٹے کا نرخ مقرر نہ ہونے کی بنا پر چترال بازار کو آٹے کی سپلائی بند ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام انتہائی پریشان اورمشکلات کا شکار ہیں۔
علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے ایک مرتبہ پھر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی فلور مل کے آٹے کی سپلائی کو فوری طور پر بحال کرکے لوگوں کے مشکلات میں کمی کی جائے ۔جو مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کیلئے واحد ریلیف ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
53346