Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے معروف شاعر، ادیب مولانگاہ نگاہ مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پرپروگرام

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف شاعر،ادیب،مصنف،مولف،محقق اور استادالاساتذہ مولانگاہ نگاہ مرحوم کی پہلی برسی گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول چترال میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عبدالولی خان نے کہاکہ موت حقیقت ہے لیکن بعض افراد کی حیات میں پوری قوم کی زندگی ہوتی ہے۔ مولانگاہ نگاہ بھی ایسی ہی شخصیت تھے۔ ان کی کمی کوچترال کے شعرو ادب اورو ثقافت کے میدان میں ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔ کھو ادب و ثقافت پر ہونے والی یلغار کو روکنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ورنہ یہ ہاتھوں سے نکل جائے گا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھوارادب وثقافت کوفروع دینے میں چترال کے تمام ادبی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔ محبو ب الحق حقی نے کہاکہ والد کے قلمی نسخہ جات اور مسودات محفوظ ہیں جواردو اورکھوارزبان میں مختلف کتابوں کی صورت میں چھا پے جا سکتے ہیں۔اورکئی مسودے چھپائی کے مرحلے میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے مرحوم والدکے تمام ہم نشین دوستوں ،عزیزوں اورچاہانے والوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوںکہ ان مشکل لمحات میں ہماری حوصلہ افزائی کرکے ہرغم میں برابرشریک ہوئے ۔ ا س موقع پرعنایت اللہ اسیر،فریداحمدرضاء،سفی اللہ اسفی،فداالرحمن فدا،طاہرالدین شادان،محمدکوثرایڈوکیٹ،اقرارالدین خسرو اوردیگرنے مولانگاہ نگاہ مرحوم کی حالات زندگی، بطور ا±ستاد و آفیسرا±ن کی علمی خدمات اور کھوار ادب و ثقافت کے حوالے سے ا±ن کی تحریری اور تحقیقی خدمات پرروشنی ڈالی۔
mola nigah nigah barsi chitral
mola nigah nigah barsi chitral2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30851