Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مسائل کے حل میں ہمیشہ دلچپسی لینے پر وزیراعلیٰ محمود خان کے مشکور ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما

شیئر کریں:

چترال ( نمائمندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے قائدین اور ورکرز نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی چترال کی ترقی میں دلچسپی لینے ، چترال کا دورہ کرنے اور کئی میگا براجیکٹس کیلئے فنڈ کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔ کہ چترال کی پسماندگی دور کرنے اور اس کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلی کا بھر پور تعاون آیندہ بھی ساتھ رہے گا

۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے سنئیر رہنما حاجی سلطان محمد ، محمد قاسم چیرمین ضلعی زکواہ کمیٹی لوئر چترال ، افتاب ایم طاہر سابقہ جنرل سیکرٹری اپر چترال ، رہنما ڈاکٹر نذیر احمد ، شمشیر دستگیر ، امین الرحمن ، ضیاء الرحمن و دیگر نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی محمود خان نے چترال کو ہمیشہ مقدم رکھا ۔ اورہرمشکل وقت میں چترال میں اپنی حاضری کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی نے معاون خصوصی وزیر زادہ کے ذریعے چترال کے کئی اہم منصوبے مکمل کرائے ۔ اور اب اپر چترال و لوئر چترال کے لئے مزید 60 کروڑ روپے کی گرانٹ سنئیر رہنما سرتاج احمد خان کے ذریعے کرانے کی منظوری دی ہے ۔ جس نے تمام ورکرز کو اعتماد میں لے کر ویلج کونسل سطح پر یہ منصوبے تقسیم کئے ہیں ۔ جس کیلئے ہم سرتاج احمد خان کے مشکور ہیں ۔

انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ۔ کہ جو منصوبے اپرو ہوچکےہیں۔ ان کیلئے بلا تاخیر ٹینڈر کے احکامات صادر کئے جائیں ۔ تاکہ بروقت عوامی مفاد کی یہ سکیمیں تعمیر کئے جا سکیں۔

chitraltimes pti workers press confrence chitral haji sultan qasim

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
56648