Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے متعدد اہم مسائل پر جن میں بجلی، این ایچ اے، گیس پلانٹس ودیگرکے حوالےسے شہزادہ افتخار الدین کے درخواستوں پر عملدرآمد کے لئے وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے متعلقہ وزارتوں کو مراسلے جاری

شیئر کریں:

چترال کے متعدد اہم مسائل پر جن میں بجلی، این ایچ اے، گیس پلانٹس ودیگرکے حوالےسے شہزادہ افتخار الدین کے درخواستوں پر عملدرآمد کے لئے وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے متعلقہ وزارتوں کو مراسلے جاری

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن شہزادہ افتخار الدین کی طرف سے وفاقی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے درخواستوں کو متعلقہ وزارتوں کو فوری کاروائی کے لئے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے پبلک افئیر ز یونٹ سے بھیجے گئے ہیں۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام کے پاس دستیاب نقول کے مطابق ان میں ایک درخواست منسٹری آف پاؤر کو بھیجا گیا ہے جس میں اس سال 29جنوری کو وزیر اعظم کی ڈائرکٹوز پر گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس کے حوالے سے چترال کو پیسکو کا ڈویژن جبکہ دروش اور اپر چترال کو پیسکو کا سب ڈویژن بنانے اورپیڈو کے اثاثہ جات اور ڈسٹری بیوشن لائن کو پیسکو کے سپر د کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح چیرمین نیپرا سے درخواست کیا گیا ہے کہ اپر چترال اور کوہ ایریا کے لئے پیسکو کی خصوصی ریٹس مقرر کرنے کے حوالے سے ہے جوکہ اس سال 29جنوری کو گورنر ہاؤس پشاور میں وزیرا عظم کے احکامات کے مطابق منعقد ہوئی تھی۔ وزیر مواصلات کے نام درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چترال کو این ایچ اے کا ریجن قرار دیا جائے تاکہ یہاں سڑکوں کی تعمیر اور دیکھ بال کا کام درست ہوسکے۔ سابق ایم این اے کی جانب سے وزیر داخلہ کے نام درخواست مستوج اور شاگرام کے مقامات پر نادرا کی برانچ کھولنے کی بابت ہے۔ اسی طرح وزیر خزانہ کے نام درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مستوج خاص میں زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کا برانچ کھولا جائے اور ملازمین کی بھرتی کے سلسلے میں رولز میں نرمی برتتے ہوئے مقامی افراد کو ملازمتیں دی جائیں۔ نواز شریف کے دور حکومت میں اپنی کوششوں سے چترال شہر، ایون اور دروش کے مقامات پر گیس پلانٹس کا منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بھی سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے وزارت خزانہ اور SNGPLسے درخواست کی ہے کہ اس عظیم منصوبے کے تسلسل کودوبارہ شروع کیا جائے۔

chitraltimes pm secreteriat directives shahzada iftikhar 6 chitraltimes pm secreteriat directives shahzada iftikhar 4 chitraltimes pm secreteriat directives shahzada iftikhar 3 chitraltimes pm secreteriat directives shahzada iftikhar 2

chitraltimes pm secreteriat directives shahzada iftikhar 12


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
77470