Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے طول وعرض میں بارشوں کا سلسلہ جاری، سیلابی ریلوں سےمتعدد سڑکیں بند

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری۔ ہے جس کے نتیجے میں  مختلف ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔  چترال شہر کے نواحی گاٶں اورغوچ میں برساتی نالہ میں شدیدطغیانی آنے سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔چترال پشاورروڈ لواری ٹنل کے مقام اپردیر، عشریت ، چمرکن اورمروئے کے مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔ اطلاعات کےمطابق درجنوں مسافردیرکے مقام پر پھنس گئے ہیں۔  چمرکن کے مقام پر سڑک کھولنے کیلئے ریسکو 1122کی ہیوی مشینری لگادی گئی ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق ابتک چترال میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔

مسلسل بارشوں کے نتیجے میں بریر، بمبوریت اور کشم موڑکہو روڈ ز بھی مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں جبکہ چترال گرم چشمہ روڈ شاشا کے مقام پر جذوی طور پر بند ہے ۔

اخری اطلاع کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایکسویٹر کی مدد سےچمرکن کے مقام پر چترال پشاور مین روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے جس کو مختلف مکاتب فکرنے سراہا ہے۔

chitral peshawar road closed at chumarkon 2 2
chitral peshawar road closed at chumarkon 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
34308