Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے طول عرض میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری ہے

شیئر کریں:

چترال کے طول عرض میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری ہے

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) صوبے کے دوسرے اضلاع کی طرح چترال لوئر اور اپر میں بلدیاتی انتخابات کے پولنگ کا عمل مکمل ہوکر گنتی شروع ہے۔ پولنگ کے دوران کہیں سے بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، بعض پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی رش کی وجہ سے پولنگ کا عمل رات دیر تک جاری رہی۔ اور پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹروں کو ووٹ پول کرنے کا موقع فراہم کردیا گیا،اور پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز محروم رہے

دریں اثنا دن بھر ٹیلی نار نیٹ ورک کے سگنل غائب رہے جس کی وجہ سے دن بھر دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ رات گئے جنرل کونسلر، کسان، یوتھ اور خواتین کونسلرز کے رزلٹ موصول ہورہے ہیں۔ تاہم تحصیل چیئرمین شپ کے امیدواروں کے رزلٹ آنے کا سلسلہ شروع ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان صبح ہی کرسکتے ہیں۔ جبکہ غیر حتمی نتائج رات دیر تک موصول ہونے کے امکانات ہیں۔

chitraltimes lg vote poling station22 chitraltimes lg vote poling station2 chitraltimes lg vote poling station1 chitraltimes lg vote poling station e1648747138162

chitraltimes lg vote poling station01


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59920