Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے طول عرض‌میں برفباری جاری، لواری ٹنل اپروچ روڈزپرمسافروں‌کومشکلات کا سامنا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول وعرض میں گذشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ سب سے زیادہ برفباری لواری ٹنل ایریا میں ہوئی ، جہاں تقریبا ڈھائی فٹ برف پڑی ۔جبکہ دیرسائیڈ میں تین فٹ سے زیادہ ہے. جس کی صفائی کا کام جاری ہے ۔ برف کی زیادتی کی وجہ سے گاڑیوں کو لواری ٹنل تک پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ جبکہ ڈرائیوروں کو ٹائروں پر سنو چین کے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
.
گذشتہ رات سے برفباری کے نتیجے میں لواری ٹنل ایریے میں گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے پھسلن کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ کیونکہ روڈ پر سے جو برف ہٹایا گیا ہے ۔ وہ دو گاڑیوں کے کراس کرنے کیلئے ناکافی ہے ۔ اس لئے ایک دوسرے کو راستہ دینے کیلئے گاڑیوں کو اکثر مقامات پر برف میں سے گذرنا پڑتاہے ۔ اور پھسلن کی وجہ سے وہ برف میں پھنس کر رہ جاتی ہیں ۔ اس لئے اس روٹ پر چلنے والے مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ روڈ پر سےبرف صحیح معنوں میں ہٹایا جائے ۔ تاکہ دو گاڑیاں ایک دوسرے کو کراس کر سکیں۔
.
حالیہ برفباری میں شیشی کوہ میں ایک فٹ مڈکلشٹ میں 14 انچ برف پڑی ہے ۔ بگوشٹ اور گبور میں ایک فٹ ، بمبوریت شیخاندہ میں 8انچ، گولین 5انچ،تورکہو موڑکہو خاص گرم چشمہ اور بونی میں 4انچ بتائی جاتی ہے ۔ تاہم چترال لوئر اور چترال اپر انتظامیہ کے مطابق کہیں سے بھی روڈ بلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔
.
برفباری کے باعث چترال بھر میں ٹریفک محدود رہی ۔ جس کے باعث ملازمین کو دفاتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ دوسری طرف برفباری سے سرد اور یخ بستہ ہواوں نے سردی کو ناقابل برداشت بنا دیا ہے ۔ اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ برفباری سے جلانے کی لکڑی کو بھی پر لگ گئے ۔ جبکہ گیس کی قیمت میں حکومتی اضافے اور ناقابل برداشت بجلی بلوں کی وجہ سے غریب لوگ بغیر ایندھن کے کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ اور ان کا کہنا ہے ۔ کہ حکومت نے اشیا خوردونوش مہنگی کرکے صرف نوالہ نہیں چھینا ۔ بلکہ ایندھن مہنگی کرکے لوگوں کواس آزمائش میں ڈال دیا ہے ۔ کہ کب تک یہ لوگ بغیر لکڑی ، گیس، بجلی یخ بستہ ہواوں اور موت کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔
۔
دریں اثناحالیہ برف باری میں لواری ٹنل کے چترال سائیڈ پر چترال پولیس نے پھنسے ہوۓ گاڑیوں کو د ھکے دے کر نکالا اور مسافروں کی مدد کی ہے

ڈی پی اؤ چترال وسیم ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر علاقہ عشیر یت تھانہ کی پولیس ہائی الرٹ ہے ۔ چترال پولیس اور چترال ٹریفک پولیس نے پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکالا اور مسافروں کو محفظ مقامات پر منتقل کر کے متبادل ذرائع کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔ برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔علاقہ عشیر یت کے پولیس کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ھدایت کی گئی ہے، مزید نفر ی کی ضرورت پڑنے پر چترال پولیس لائن سے فراہمی کی یقین دہانی کی گئی ہے ۔ڈی پی او نے عوام کو غیر ضروری سفر سے اجتنا ب کا مشوره دیا ۔ ایمرجنسی کی صورت میں چترال پولیس کنٹرول روم کے نمبر 0943412959 پر رابط کی تاکید کی ہے ۔ تاہم لواری ٹنل فورویل گاڑیوں کیلئے کھلا ہے۔ اخری اطلاع تک امدورفت جاری ہے.

lowari tunnel approach road snowfall baradam

lowari tunnel approach road snowfall baradam6

 

chitral town snow fall

lowari tunnel approach road snowfall baradam4316

lowari tunnel approach road snowfall baradam12

lowari tunnel approach road snowfall baradam431

lowari tunnel approach road snowfall baradam32

lowari tunnel approach road snowfall baradam43

lowari tunnel approach road snowfall baradam3

lowari tunnel approach road snowfall baradam1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30777