Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے سیلاب سے نقصانات کے بارے کمشنر کو اگاہ کیا، چیف سیکریٹری کل چترال کا تفصیلی دورہ کرینگے۔ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے سیلاب سے نقصانات کے بارے کمشنر کو اگاہ کیا، چیف سیکریٹری کل چترال کا تفصیلی دورہ کرینگے۔ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال سےہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہویے متاثرین سے دلی ہمدردی کااظہار کیاہے، چترال ٹایمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہویے سابق ایم این اے نے کہا کہ انھوں نے کہاکہ چترال لویر اور اپر میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان کو تفصیلی اگاہ کیا۔ لوگوں کے ذاتی نقصانات کے علاوہ خصوصی طور پر چترال لویر کو اپر چترال اور گلگت سے ملانے والی واحد سڑک کو ٹریفک کے لیے جلد بحال کرنے سلسلسے میں کمشنر سے خصوصی دلچسپی اور توجہ دینے کی استدعا کی گی، سابق ایم این اے نے مذید بتایا کہ کمشنر نے چترال کی تمام سیلابی صورت حال سے چیف سیکریٹری کو اگاہ کیا ، چیف سیکریٹری کل چترال کا تفصیلی دورہ کرینگے اور نقصانات کا از خود جایزہ لیں گے۔ جبکہ سیلابی نقصانات سے مرکزی حکومت کو بھی اگاہ کیا گیا ہے۔

chitraltimes chitral flood mastuj road block 8 chitraltimes koghuzi flood


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77014