Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں…محکمہ ریلیف

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری، خیبر پختونخوا نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا کو اب تک موصول شدہ مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دئیے۔محکمہ ریلیف سے جاری بیان کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 10 افراد جاں بحق ہوئے۔جاں بحق ہونے والے 10 افراد میں 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیںجبکہ بارشوں اور سیلاب سے 29 افراد زخمی ہوئے اور 27 مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو گئے۔اسی طرح 9گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ16 کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں نے 10 اضلاع میں نقصان کیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ ریلیف نےتمام متعلقہ اداروں کو متاثرہ اضلاع میں امدادی کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چترال میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعدد چھوٹی سڑکوں کو جو نقصان پہنچا تھا اس ضمن میں متعلقہ ادارے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ ناران کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 8مقامات پر ملبے کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ شاہراہ کی بحالی پر این ایچ اے اور دیگر متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں۔

چترال میں نقصانان کا تخمینہ لگانے کے لئے اور متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سےمحکمہ مال، سی اینڈ ڈبلیو،ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر تمام عملہ مصروف کار ہیں۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع میں جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم جلد ادا کرنے کی بھی احکامات دئیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ عوام الناس کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں اور تمام متاثرہ علاقوں کے ضلعی انتظامیہ کو پی ڈی ایم اے کی جانب سے پہلے ہی کثیر فنڈز اور ریلیف سامان فراہم کیے جاچکے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24439