Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے سابق ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کے اثاثوں کے مطابق حاجی غلام محمد سب سے امیرترین شخص قرار

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال کے سابق ممبران اسمبلی کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ مالیت کے اثاثہ رکھنے والوں میں سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد ہیں ۔ جس کے بعد بالترتیب سلیم خان اور شہزادہ افتخار الدین ہیں ۔
چترال کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس جمع کرائے گوشوارے چترال ٹائمز کو موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق این اے ون چترال سے امیدوار سلیم خان کے رہائشی گھروں اور زمینات کی قیمت تین کروڑ بیس لاکھ روپے ہے ۔ جن میں کندوجال میں، سین لشٹ چترال ، اسلام آباد اور پشاور میں گھر اور اسلام آباد میں پراپرٹی کی کاروبار شامل ہیں ۔ جبکہ زیورات، دو عدد گاڑیوں اور بینک بیلنس کو ملاکر
سلیم خان کل چار کروڑ پچپن لاکھ تہتر ہزار روپے مالیت کے اثاثوں کا مالک ہے ۔
اسی طرح چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین 4,5100000روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں ۔ ان میں دو عدد گاڑیاں ،چترال ، اسلام آباد،کلکٹک میں گھر ، بیوی کی زیورات ، زمینات فرنیچر،بینک بیلنس ودیگرمتفرقہ سامان شامل ہیں ۔
چترال کے سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد نے اپنا اثاثوں کی کل مالیت پچیس کروڑآٹھترلاکھ تیس ہزارنو سو اٹھاسی روپے اندراج کیا ہے ۔ جن میں بونی ، چترال اور اسلام آباد میں رہائشی مکانات کے علاوہ پٹرول پمپ کا کاروبار، بیوی کے زیورات شامل ہیں ۔ جبکہ ان کے ذمہ 20,56655روپے واجب الادا بھی ہیں ۔جبکہ ارسون میں جنگل کی رائیلٹی میں‌بھی حصہ دار ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
11421