Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں کو جلد از جلد گندم کی ترسیل یقینی بنایا جائے۔۔قلندرخان لودھی وزیر خوراک

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ چترال کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں کو جلد از جلد گندم کی ترسیل یقینی بنائیں تا کہ برف باری سے پہلے وہاں پر عوام کو گندم میسر ہو اور انھیں غذائی اجناس کے حوالے سے کوئی تکلیف پیش نہ آئے ۔ یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر پشاور میں پراونشل فوڈ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے صادر کیں جس میں سیکرٹری محکمہ خوراک محمد اکبر خان، ڈائریکٹر محکمہ خوراک نثار احمد خان کے علاوہ کمیٹی میں شامل محکمہ ہائے خزانہ اور قانون کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کمیٹی نے چترال کے دور افتادہ علاقوں کورغ، مد ک لشٹ اور ارسون کو مذکورہ ضلع کے علاقے دروش اور زیر یں اضلاع سے گندم کی ترسیل کیلئے مختلف کنٹریکٹرز کے دئے گئے نرخوں کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں گندم ترسیل کے لئے فراہم کردہ نرخوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چترال کے دور افتادہ علاقوں کو جلد از جلد گندم پہنچانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں گے تا کہ وہاں پر عوام کو غذائی قلت کا کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔ واضح رہے کہ چترال کے مذکورہ تین علاقوں کو چترال ہی کے دروش جبکہ زیریں اضلاع کو درگئی، مردان، نوشہرہ اور اضاحیل سے گندم پہنچائی جائیگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
4642