Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے چترال بچاؤ تحریک کے تحت جدوجہد کا اعلان

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال بچاﺅ پاکستان بچاﺅ تحریک کے چیئرمین سرتاج احمد خان اور کوآرڈینیٹر ذوالفقارعلی شاہ نے چترال یوتھ، چترال جرنلسٹ فورم اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈا نڈسٹری ریجنل آفس خیبرپختونخوا نے چترال کے جنگلات کے تحفظ، پانی رائیلٹی، دریائے کابل کا نام تبدیل کرکے دریائے چترال رکھنے ، ہائیڈل پاﺅرسٹیشن لاوی اور گولین سے سبسڈی ریٹ پر بجلی فراہم کرنے اور جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے لئے چترال میں گیس پلانٹ لگانے کے لئے جدوجہد کا علان کیاہے۔

گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا آفس میں چترال یوتھ، چترال جرنلسٹ فورم اور ایف پی سی سی آئی نے چترال کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔، چترال جرنلسٹ فورم کے صدر ذوالفقارعلی چترالی، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان اور چترال یوتھ کے ریاض سہگل، ضیاءالرحمان، طاہر مبارک نے کہاکہ چترال کے جنگلا ت کی تخفظ اور ماحولیات کے لئے آگاہی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس مقصد کے لئے ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی بھی بنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال 27فیصد پانی پاکستان کوفراہم کرتاہے اور پانی کی بچت مستقبل کے لئے ضروری ہے اور حکومت چترال کو پانی کی رائیلٹی دیں، دریائے کابل کا نام دریائے چترال رکھا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق چترال میں پلانٹیشن کے ساتھ 540گلیشئراور 20وادیوں میں ہائیڈل پاﺅرسٹیشن قائم کی جائے تاکہ چترال کو سستی بجلی مل سکے۔ انہوں نے چترال کو گولین اور لاوی ہائیڈل سٹیشن سے سسبڈی ریٹ پر بجلی فراہم کرنے اور جنگلات کی کٹائی روک تھام کے لئے چترال میں گیس پلانٹ لگانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں یوتھ کے لئے روزگاری کے وسیع مواقع ہے اور اس کے لئے یوتھ میں آگاہی پیدا کی جائے گی۔

ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹراورچترال بچاﺅ پاکستان بچاﺅ تحریک کے چیئرمین سرتاج احمد خان، کوآرڈینیٹر ذوالفقارعلی شاہ کے ساتھ چترال یوتھ نے شانہ بشانہ کام کرنے کا اعلان کیا اورامید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان چترالی عوام کا ساتھ دینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , , ,
52168