Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تمام ہائی سکولوں کو قرنطینہ سنٹروں میں تبدیل کیا جائے۔۔عمائدین چترال

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبرچترالی کے زیرصدارت پشاورمیں چترال کے عمائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، سابق صوبائی وزیر سلیم خان، سماجی شخصیت صادق آمین، محمد ولی مجاہد، صحافی فیاض آحمد ودیگرنے شرکت کی۔ شرکاء نے چترال میں قائم قرنطینہ مراکزمیں حفاظتی اقدامات پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ سنٹروں کیلئے بنائے گئے پروٹوکول پر عملدرآمد نہیں کیا جارہاہے جس کیوجہ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ علاقے کے تمام ہائی سکولوں کو قرنطینہ سنٹرز قراردیکر ان میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اورمشکوک افراد کو ان کے مقامی اورقریبی قرنطینہ میں ٹھرایا جائے،اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہارکیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے موجودہ صورت حال میں کسی بھی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے۔لہذا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا جائے۔

اس سے قبل چترال کے مذکورہ عمائدین ایم این اے کی قیادت میں چیف سیکریٹری سے ملاقات کی اوران سے مطالبہ کیا گیا کہ چترال میں کرونا وائرس سے نمنٹنے کیلئے فوری طور پر لیبارٹری قائم کیا جائے تاکہ بروقت لوگوں کی تشخیص ہوسکے جس سے قرنطینہ سنٹروں پر اضافی بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔ انھوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان کی ترسیل کابھی مطالبہ کیا، چیف سیکریٹری نے انکے مطالبات کو جائز قراردیکر موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو مراسلہ ارسال کی۔

mna mpa chitral meeting pesh 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34715