Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے باپردہ خواتین کو پریڈ گراونڈ میں دوڑلگاناانتہائی غیرشرعی فعل،مذمت کرتے ہیں۔قاری شبیر

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) شاہی مسجد چترال کے امام قاری شبیراحمد نقشبندی نے ایٹا کے زیر انتظام محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ کے نام پر چترال کے باپردہ خواتین کو پریڈ گراونڈ میں دوڑ لگانے کی انتہائی مذمت کرتے ہوئے اس سے غیرشرعی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف قراردیا ہے ۔ گزشتہ روز نمازظہرکی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چترال کے خواتین کو ملازمت کیلئے ٹیسٹ دینا انکی مجبوری ہے مگر جس ادارے کے زیر انتظام یہ ٹیسٹ لئے گئے وہ انتہائی غیرمہذب ، غیر شرعی اوراسلامی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دوڑ کا یہ ٹسیٹ لینا اگرادارے کی بھی مجبوری تھی توپریڈ گراونڈ کے بجائے کسی باپردہ مقام پر لیا جاسکتا تھامگرشہر کے وسط میں واقع پریڈ گراونڈ میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے چترال کی باعزت اور باپردہ خواتین کو دوڑ کیلئے میدان میں اتارنا انتہائی غلط فعل ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انھوں نے متعلقہ اداروں سے اس کا نوٹس لینے اور آئندہ اسکی سدباب کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ بحثیت مسلمان ہمیں غلط کاموں کو روکنا ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
42904