Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ایک اورفرزند اسدالصمد کا اعزاز، ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)تورکہوکے خوبصور ت گاوں رائین سے تعلق رکھنے والا سکالر اسدالصمد نے پشاوریونیورسٹی سے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی ڈگری کاحقدار قرارپایا ہے۔ انھوں نے اپنی تحقیق انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پشاوریونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد علی کے زیر نگرانی مکمل کی۔
ڈاکٹر اسد الصمد کا تعلق رائین کے علمی گھرانے سے ہے وہ معروف ایجوکیشنسٹ ریٹائرڈ پرنسپل عبد الصمد خان کے فرزند ارجمند اورسابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چترال پروفیسرمسعود احمد اورچترال کالج آف ایجوکیشن کے پرنسپل سردار احمد کا بھتیجا ہے۔ انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
36139