Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے اضلاع میں کورونامثبت کیسز کی تعداد 143ہوگئی،ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال کے دونوں اضلاع میں بھی کورونا وائرس نے دوبارہ سے پنجھے گاڑ لیا ہے ،محکمہ ہیلتھ سے موصول شدہ اعدادوشمار کے مطابق اپر چترال میں وائرس پھیلنے اور مثبت کیسز کی شرح 7.11 جبکہ لوئر چترال میں 3.77 ہے۔
گزشتہ دن کے اعدادو شمار کے مطابق اپر چترال میں کورونا کی مثبت ایکٹیو کیسز 73 جبکہ لوئر چترال میں 70 ہیں۔

اب تک اپر چترال میں 13221افراد کا ٹیسٹ لیا گیا جن میں سے 941 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئی ہیں اسی طرح لوئر چترال میں اب تک 34758 افراد کا ٹیسٹ لیا گیاجن میں سے 1312 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔

دریں اثنا ضلعی انتظامیہ ، محکمہ پولیس چترال اور چترال سکاوٹس کے جوان لاوڈسپیکر ودیگر زرائع سے اس مرض سے بچاو اور ایس او پیز کے حوالے اگہی کیلئے مختلف علاقوں میں اعلانات کررہے ہیں۔

chitral corona sops campaign

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47822