Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ہونہارطالبہ آناراتانیہ حسین کااعزاز، اے کے یو بورڈکے میٹرک امتحان میں‌بورڈ میں‌دوسری پوزیشن

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ چترال کے ہونہارطالبہ آناراتانیہ حسین دختر گل حسین نے آغاخان یونیورسٹی بورڈ کراچی کے حالیہ میٹرک نتائج میں 1100نمبروں‌میں سے 1019 نمبرلیکر بورڈ میں‌دوسری پوزیشن جبکہ چترال میں‌ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے . ہونہار طالبہ کا تعلق پرکوسپ مستوج سے ہے .وہ اے کے ایچ ایس پی کے فنانس آفیسر گل حسین کی بیٹی ہے.
اناراتانیہ نے چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شاندارکامیابی کواللہ تعالیٰ‌کی مہربانی ، اساتذہ اورپرنسپل کی بہترین رہنمائی ، والدین کی دعاوں اوراپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیاہے.

یادرہے کہ آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ اورسین لشٹ چترال کے اسٹوڈنٹس اورسکولز گزشتہ چند سالوں‌سے انتہائی بہترین رزلٹ دے رہے ہیں، اسٹوڈنٹس کے والدین کے مطابق ان کامیابیوں‌کے پیچھے اساتذہ کی انتھک محنت، پرنسپلز کی بہترین رہنمائی کے ساتھ چترال میں‌ آغاخان ایجوکیشن سروس کے سربراہ جنرل منیجر برگیڈیئر(ر) خوش محمد کا بھی بڑا ہاتھ ہے کہ جن کے چترال میں‌چارچ سنبھالتے ہی آغاخان ایجوکیشن سروس میں‌ نمایاں تبدیلی آئی ہے . جو ان کی دن رات محنت کاثمرہے. یہی وجہ ہے کہ چترال کے دورآفتادہ علاقوں‌کے طالب علم کراچی ودیگرترقیافتہ شہروں‌کے طلباء وطالبات کے مقابلے میں زیادہ نمبرلے ہیں . اورگزشتہ چند سالوں‌سے آغاخان یونیورسٹی بورڈ میں نمایاں‌پوزیشن لیکراپنی صلاحتیوں‌کو منوانے کےساتھ چترال کا نام بھی روشن کررہے ہیں. امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں‌ بھی جاری رہیگا.
anara tania hussain


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged , , , ,
24250