Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی کالاش وادیوں اور ہزارہ میں ایکو ٹورازم ویلج قائم کئے جائینگے، سینئر وزیرعاطف

شیئر کریں:

ایکو ٹورازم سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے کے سیاحتی مقامات پر ایکو ٹورازم ویلج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلے میں چترال کی تین کیلاش وادیوں اور ہزارہ ڈویژن میں ٹورازم ویلج قائم کئے جائینگے۔یہ فیصلہ سینئر وزیر برائے سیاحت و ثقافت عاطف خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹورازم کامران رحمان،منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر کو ایکو ٹورازم ویلج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سینئر وزیر نے کہا کہ دنیا میں ایکو ٹورازم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جسکے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں اس لئے خیبر پختوخوا میں بھی ایکو ٹورازم ویلج متعارف کئے جائینگے اس مقصد کے لئے مقامی افراد کو سرمایہ فراہم کرنے کے علاوہ باقاعدہ تربیت بھی فراہم کی جائیگی۔سینئر وزیر سیاحت عاطف خان نے کہا کہ ایکو ٹورازم سے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔ عاطف خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں ایکو ٹورازم ویلج قائم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے جلد ازجلد فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26798