Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی مقامی چھوٹی اور بڑی زبانیں اس علاقے کا حسن اور گلدستے کی مانند ہیں, ان میں سے کسی بھی پھول کو مرجھانے نہیں دیاجانا چائیے ۔اعجاز احمد

شیئر کریں:

چترال کی مقامی چھوٹی اور بڑی زبانیں اس علاقے کا حسن اور گلدستے کی مانند ہیں, ان میں سے کسی بھی پھول کو مرجھانے نہیں دیاجانا چائیے ۔اعجاز احمد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) زبانوں کو معدومیت سے بچانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگوئج انیشیٹیو ( ایف ایل آئی ) کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر اعجاز احمد نے کہا ہے ۔ کہ چترال کی مقامی چھوٹی اور بڑی زبانیں اس علاقے کا حسن اور گلدستے کی مانند ہیں ۔ ان میں سے کسی بھی پھول کو مرجھانے نہیں دیاجانا چائیے ۔ اور یہ تب ہی ممکن ہے ۔ کہ چھوٹی زبانوں کو تحفظ دینے کیلئے زبانوں پر کام کرنے والی ادبی تنظیمات اور میڈیا مشترکہ طور پر کو شش کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کلب چترال کے صدر ظہیرالدین و ممبران کے ساتھ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئےکیا ۔ جس میں نسیم حیدر ٹریننگ منیجر اور شمس ولی خان منیجر ایڈمن بھی موجود تھے ۔ نشست میں چترال کی بولیوں کو درپیش خطرات اور ان کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ علاقائی چھوٹی زبانوں کے حامل افراد کیلئے ضروری ہے ۔ کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا سے قریبی رابطہ رکھیں ۔ اس موقع پرصدر چترال پریس کلب ظہیرالدین نے چترال کے مادری زبانوں کی ترقی اور تحفظ کیلئے ایف ایل آئی کو بھر پور تعاون کی یقین دھانی کی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
88360