Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ترقی میں صحافیوں کا کردارنمایا ں اور قابل تعریف رہا ہے۔معاون خصوصی وزیرزادہ

شیئر کریں:

چترال کی ترقی میں صحافیوں کا کردارنمایا ں اور قابل تعریف رہا ہے۔معاون خصوصی وزیرزادہ

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اموروزیر زادہ نے کہا ہے کہ چترال کے صحافیوں کے مسائل سے وہ بخوبی آگاہ ہیں اور حکومت انہیں حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے کیوں کہ چترال ایک پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ ہے جس کی ترقی میں صحافیوں کا کردارنمایا ں اور قابل تعریف رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میں چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین کو امدادی چیک دینے کے موقع پر کیا معاون خصوصی نے چترال پریس کلب کے صحافیوں کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ جمہوریت کے لئے چترال پریس کلب کی خدمات نمایا ں ہیں اورحکومت کی اولین کوشش ہے کہ صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہوں تاکہ وہ پوری دلجمعی اور یکسوئی سے اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جہاں چترال کی تعمیر وترقی کے ذریعے اس علاقے کو پسماندگی کی دلدل سے نکالنے میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہاں صحافیوں کی مالی امداد، ان کی فلاح و بہبودا ور ترقی کے لئے بھی ٹھوس ور عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ وہ اپنے قلم کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے میں مدد کر سکیں۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت میں چترال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے ہیں جن کی تکمیل سے لوگوں کے بنیادی مسائل کا فی حد تک حل ہو جائیں گے۔

 


شیئر کریں:
Posted in UncategorizedTagged
59398