Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی تاریخ میں پہلی دفعہ ٹمبر سمگلنگ میں ملوث گدھے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش 

Posted on
شیئر کریں:

چترال کی تاریخ میں پہلی دفعہ ٹمبر سمگلنگ میں ملوث گدھے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش

دروش ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اسسٹنٹ کمشنر/فارسٹ مجسٹریٹ دروش چترال لویر کی عدالت میں عمارتی لکڑی سمگل کرنے میں ملوث گدھے پیش کیے گیے۔ ان گدھوں پر یہ الزام تھا کہ یہ دروش گول میں ٹمبر کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔ٹمبر سمگلنگ کی اطلاع پر گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دروش کی طرف سے دروش گول میں کی جانے والی کاروائی کے دوران تین گدھے حراست میں لیے گیے تھے ۔ اور بذریعہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ مقامی آرا مشین دروش کے مالک کی سپرداری میں دیئے گئے تھے۔ لیکن اگلے روز جب دوبارہ کاروائی کی گئی ۔ تو حیران کن طور پر وہی گدھے لکڑی سمگل کرتے ہوئے پائے گئے ۔ جو گذشتہ روز سپرداری میں دیے گئےتھے ۔

 

اسسٹنٹ کمشنر فارسٹ مجسٹریٹ دروش نے س حوالے سے احکامات دیتے ہوئے فارسٹ ڈپارٹمنٹ کو 6 عدد گدھے ٹمبر سمگلنگ کیس میں مال مقدمہ کے طور پرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جو لکڑی سمگل کرنے میں استعمال ہورہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر یہ اطمینان کرنا چاہتا تھا کہ یہ وہی گزشتہ روز پکڑے گیے گدھے ہیں جو کہ سپرداری پر دیے گئے تھے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ان میں دو گدھے نئے ہیں اور ایک گدھا وہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اطمینان کے بعد گدھے اور سمگل شدہ لکڑی محکمہ جنگلات کے ذمہ داروں کے حوالہ کردیا۔

درین اثنا یہ بات بھی سامنے آئی ہے ۔ کہ مذکورہ گدھے انتہائی ہوشیار تھے ۔ اور لکڑیاں سمگلنگ کے بعد بغیر مالک کی موجودگی کے لکڑی مطلوبہ مقام تک پہنچاتے تھے ۔ جہاں تک لے جانے کی انہیں تربیت دی گئی ہے ۔ اور مالک کی موجودگی کے بغیر انتہائی دیانتداری سے اپنی ذمہ داری انجام دیتے تھے ۔ لیکن انہیں مالک کی وفاداری کی پاداش میں دروش فارسٹ مجسٹریٹ کے ہتھے چڑھنا پڑا ۔اورعدالت میں پیش کیے گیے۔

chitraltimes Donkey appered in the court of forest magistrate ac drosh chitral lower3 chitraltimes Donkey appered in the court of forest magistrate ac drosh chitral lower


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67167