Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ایک اور بیٹی ناہید سلطان کا اعزاز ، ملائشیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی ایک اور ہونہار بیٹی ناہید سلطان نے دنیا کی معروف یونیورسٹی انٹرنیشنل اسلام یونیورسٹی ملائیشا سے گزشتہ دن اپنی مقالہ کی کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے ۔ ان کی مقاملہ کا موضوع ” Parental Child abduction across the borders :Special reference to Malaysia.” تھا۔انھو ں نے اپنی ڈگری ریکٹر اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ملائیشیا کے پروفیسر ڈاکٹر زلیحہ کمارالدین کے زیرنگرانی مکمل کی ہے ۔

یادرہے کہ ڈاکٹر ناہید سلطان نے اس سے پہلے سندھ مسلم لاکالج کراچی سے ایل ایل ایم بھی کررکھی ہیں ۔ناہید سلطان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ اپنے علاقے سے پہلی پی ایچ ڈی سکالر ہیں۔ ناہید سلطان سابق کمشنر انکم ٹیکس سلطان وزیر ساکن اجنوتورکہو کی صاحبزادی ہیں۔انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی ،والدین کی دعاووں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
41438