Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیرمواصلات وتعمرات اکبرایوب سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ نئے ایم آر ایس کے نظام رائج ہونے سے کنٹریکٹرز کے تمام مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا جس سے ترقیاتی کاموں میں بہتری آئے گی۔ یہ بات انہوں نے چترال کی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔وفد کی قیادت کنٹریکٹر ایسوسی ایشن چترال کے سرپرست اعلیٰ‌سرتاج احمد خان ، صدر نور احمد اور ایم پی اے چترال وزیر زادہ کر رہے تھے ملاقات میں صوبائی وزیر کو چترال میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی گئیں اور ان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا صوبائی وزیر نے وفد کے مسائل حل کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر چیف انجینئر نارتھ طارق خان بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے.چترال ٹائمزڈاٹ کام ذرائع کے مطابق اکبر ایوب خان نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر نے چیف انجنیئر نارتھ کو ہدایت جاری کی کہ وہ جلد از جلد چترال کا دورہ کریں اور وہاں کے کنٹریکٹرز اور مقامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ چترال کے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام نئی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لیے مکمل فنڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ تمام کام بروقت مکمل ہو سکیں اور جتنے بھی پیسے جاری اسکیموں میں موجود ہیں ان کو فورا انہیں سکیموں کو مکمل کرنے پر خرچ کئے جائیں تاکہ اسکیموں کی تکمیل میں کوئی تاخیر نہ ہو اکبر ایوب خان نے کہا کہ چترال میں مواصلات کے دفتر میں سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے تاکہ ترقیاتی کام متاثر نہ ہو ں وفد نے صوبائی وزیر کی جانب سے چترال کی تعمیر و ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور چترال آنے کی دعوت دی اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہم پارٹی کے منشور کے مطابق لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے اور ان کی تکمیل سے لوگ حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18520