Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹی ڈیپ کے زیراہتمام جولائی کے اخری ہفتے چترال میں تین روزہ بزنس کانفرنس منعقد کیا جائیگا، ملک کے بڑے بڑے بزنس مین کانفرنس میں شرکت کرینگے

Posted on
شیئر کریں:

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹی ڈیپ کے زیراہتمام جولائی کے اخری ہفتے چترال میں تین روزہ بزنس کانفرنس منعقد کیا جائیگا، ملک کے بڑے بڑے بزنس مین کانفرنس میں شرکت کرینگے

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈ ڈولپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان(TDAP) جولائی کے آخری ہفتے چترال میں تین روزہ بزنس کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔ملک بھر سے بڑے بڑے بزنس مین کانفرنس میں شریک ہونگے۔ کانفرنس کا مقصد قدرتی وسائل سے مالامال چترال کے ذخائز کو اور لوکل جتنے پراڈکٹس ہیں دستکاری، فرنیچرز، ماربل،قیمتی پتھر، خشک اور تازہ میوہ جات، مائن منرل، ہائیڈل پوٹینشل، زراعت، سیاحت وغیرہ ان سب کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا اور نیشنل و انٹرنیشنل لیول پرB2B Link Developed کروانا ہے ۔

 

اس حوالے سے چترال چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قذافی کی قیادت میں ٹریڈ ڈولپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ڈائیریکٹر نعمان بشیر اور ڈپٹی ڈائیریکٹر زاہد محمد اور چترال چمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران کا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان کے ساتھ چترال میں منعقد ہونے والے اس بزنس کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے چترال جیسے دور آفتادہ علاقے میں نیشنل لیول کے اس قسم کی کانفرنس کرانے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور چترال چمبر آف کامرس اور TDAP کی کاوشوں اقدامات کو سراہا اور اس میں خصوصی دلچسپی لیکر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی ہر قسم کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

چمبر آف کامرس اور TDAP کے وفد نے ڈی جی کیلاش ڈولپمنٹ اٹھارٹی منہاس الدین سے بھی انکے آفس میں ملاقات کی۔ ڈی جی نے خصوصی طور پر چترال چمبر آف کامرس کے سرپرست سرتاج احمد خان اور چمبر آف کامرس کے ٹیم کی محنت اور کوششوں کا ذکر کیا کہ ہر فورم پر چمبر آف کامرس احسن طریقے سے چترال اور چترال کی بزنس کمیونٹی اور یہاں کے پوٹینشل کو اجاگر کرنے اور سیاحت کی فروغ کیلۓ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے محنت کرتے آ رہا ہے۔ ڈی جی KDA نے بھی کانفرنس کی کامیابی کیلۓ اپنی ہر قسم کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

وفد نے یونیورسٹی آف چترال کا بھی وزٹ کیا اور ایکٹنگ وائس چانسلر سے بھی ملاقات کی۔ VC نے بھی چترال ایکسپو کی تعریف کی اور کہا کہ چترال چمبر آف کامرس نے اس سے پہلے ایک بڑے لیول کا بزنس کانفرنس یونیورسٹی آف چترال میں کرائی تھی چترال یونیورسٹی چترال چمبر آف کامرس اب تک کوارڈنیشن میں ملکر کام کرتے آ رہے ہیں اور اس ایکسپو میں بھی چترال یونیورسٹی چترال چمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ ملکر کام کرے گی۔ وفد نے AKRSP آفس کا بھی وزٹ کیا اور آر پی ایم سجاد سے بھی ملاقات کی اور اس ایکسپو میں AKRSP کو بھی اسپیس دینے اور اپنا اسٹال لگانے کی دعوت دی۔

 

آخر میں چترال چمبر آف کامرس نے مہتر چترال ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر سے بھی مہمانوں کی ملاقات کرائی اور 4th بزنس کانفرنس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ مہتر چترال نے بھی اس قسم کے سرگرمیوں کو خوب سراہا اور چترال کی ترقی کیلۓ انتہائی اہم اور خوش آئیند قرار دیا اور اپنی طرف سے بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 5 chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 7

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 6

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 4

chitraltimes chitral chamber of commerce confirence 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
90330