Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی منشیات فروشوں‌ کے خلاف کریک ڈاؤن ،10کلوگرام چرس، 576 گرام افیون بر آمد

شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز) چترال پولیس نے ڈی پی او چترال کیپٹن ( ر) فرقان بلال کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کے گرد دن بدن گھیرا تنگ ہو تا جارہا ہے ۔ تازہ ترین کاروائی کے دوران تھانہ چترال سٹی کے حدود میں‌مختلف منشات فروشوں سے مجموعی طور پر 10کلوگرام چرس ، 576گرام افیون اور 10گرام ہیروئین برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں سے مبارک اعظم اور فضل نبی ساکنان بروز سے سب سے زیادہ منشیات بر آمد ہوئی ہیں ۔ اور بالترتیب مبارک اعظم 3015گرام اور فضل نبی سے 2010 گرام چرس کی برآمدگی شامل ہے ۔
پیر کے روز ایس ڈی پی او چترال فاروق جان اور ایس ایچ او تھانہ چترال مفتاح الدین نے ملزمان کو صحافیوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ڈی پی او چترال فرقان بلال نے منشیات فروشوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے ۔ اور اُن کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف چھاپوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس کریک ڈاؤن سے منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے اور اُنہیں قانوں کے کٹہرے میں لانے میں نمایاں کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پیشہ ور منشیات فروش مبارک اعظم اور اُن کے ساتھی کونسلر فضل نبی کو اُس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ جب وہ منشیات کا آپس میں سودا کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ منشیات فروش مبارک اعظم سے نقد چالیس ہزار روپے بھی بر آمد کئے گئے ہیں ۔ جو کہ چرس کی قیمت کے طور پر فضل نبی نے مبارک اعظم کو اداکر دیا تھا ۔ ملزمان نے تھانہ چترال میں اپنے منشیات فروشی کا بھی بلا جھجک صحافیوں کے سامنے اقرار کیا ۔ چترال پولیس کے مطابق انہوں نے بڑے پیمانے پر منشیات کے سمگلروں کے خلاف چھاپوں کا آغاز کیا ہے ۔ اور اس سے منشیات کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملی ہے ۔

درین اثنا چترال کے عوامی حلقوں نے ڈی پی او چترال کیپٹن (ر) فرقان بلال کی طرف سے دیے گئے ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او چترال فاروق جان اور ایس ایچ او تھانہ چترال مفتاح الدین کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اور مزید اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان پولیس آفیسر سب انسپکٹرمفتاح الدین الدین کا تھانہ چترال میں‌بطور ایس ایچ او تعیناتی کے مختصر عرصے کے دوران دس کلوگرام سے زیادہ منشیات برآمد کرنا بھی ایک ریکارڈ ہے.
انھوں‌نے پولیس افسران اور جوانوں‌کی منشیات فروشوں‌کے خلاف موثر کاروائی کو چترال کے نوجوان نسل کو منشیات کے لعنت سے بچانے کلئے ایک اہم قدم قرار دیا ہے . اور امید کا اظہار کیا ہے کہ منشیات کے دھندے میں‌ملوث افراد کے خلاف دیگرتھانوں میں بھی سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی.

chitral police recovered hashish2

chitral police recovered hashish24


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16867