Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس اورعوام قابل تعریف ہیں، چترال سیاحت کیلئے خوبصورت مقام ہے.ہیلن بینگلے

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) مسٹر ہیلن بینگلےچیف ایگزیکٹیو آفسر آباسین فاونڈیشن (انگلینڈ) کی جانب سے ڈی۔پی ۔او چترال منصور امان (PSP) کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں چترال پولیس کے جوانوں کی کارکردگی وکردار اور چترال کے عوام کی خوبصورت الفاظ میں تعریف کی گئی ہے۔

اباسین فاونڈیشن خیبر پختونخواہ کے پسماندہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام کررہی ہے۔ چیریٹی فنڈنگ کے سلسلے میں ان کے 23 ارکان چترال میں ٹریکنگ کے لئے آئے تھے ٹریکینگ کے دوران 4500 فٹ کی بلندی پر ایک سیاح کو چوٹ لگا تو چترال پولیس کے تین جوانوں نے اس کوباحفاظت وہاں سے وادی میں پہنچاۓ۔جس پر بہت خوشی کا اظہار کیا گیا۔
ہیلن بینگلے نے چترال کے عوام کی مہمان نوازی کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان فیملی اور دوستوں کے ساتھ سیاحت کے لئے ایک خوبصورت مقام ہے۔
یاد رہے کہ ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن (ر) منصورامان کی قیادت میں چترال پولیس فارنرز کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروع کےلئے بھی کوشاں ہے۔ چترال ائیرپورٹ پر ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ رجسٹریشن کیلۓ دفتر آنے والے بہت سے فارنرز کےساتھ ڈی پی او ملاقات بھی کرتے ہیں۔ ذیادہ تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق اہلکاروں کو سیاحوں کی حفاظت پر مامور کیا جاتا ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف پولیس بلکہ چترال، خیبر پختونخواہ اور پاکستان کی نیک نامی کا باعث بن جاتے ہیں۔
chitral police and people lauded1
chitral police and people lauded2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
10834