Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پریس کلب کے انتخابات، ظہیرالدین دوبارہ صدر منتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2019ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے ظہیرالدین (روزنامہ ڈان) صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں سیف الرحمن عزیز (چترال ٹائمزڈاٹ کام)سینئر نائب صدر ، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل (پی ٹی وی) نائب صدر ، عبدالغفار (روزنامہ جہاد) جنرل سیکرٹری ، نورافضل خان (روزنامہ آج) فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ (روزنامہ امت) آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔ پیر کے روز منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر صدر ظہیرالدین نے دوبارہ اعتماد کرنے پر اراکین پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیاکہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے اور چترال میں صحافی برادری کو درپیش مشکلات حل کی کوشش کریں گے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
17386