Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون کے مختلف علاقوں میں ڈینگی مچھرکےخاتمےکیلئے فیومیگیشن اسپرے کیا گیا

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ صحت چترال نے چترال سکاوء ٹس کے تعاون سے چترال ٹاون کے مختلف علا قوں بازار،زنانہ و چلڈرن ہسپتال،جنگ بازار اور چھاونی ایریا میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے فیو میگیشن اسپرے کیا گیا، محکمہ صحت کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چترال کے دیگرعلا قوں میں بھی اس مہم کے دوران ڈینگی مچھر مار اسپرے کیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے صوبے کے تمام ڈی ایچ او اور ایم ایس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ بڑھتے ہوئے ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام تراقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ وزیر صحت نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کو صحت کی اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی بھی کوتائی نہ کی جائے۔ وزیر صحت نے کہاکہ ڈینگی وبا سے بچاؤ کی ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد ارشد خان ڈینگی وباء کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کی نگرانی کریں اور اس بیماری سے بچاؤ کے سلسلے میں عوامی آگاہی کے لیے صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں مہم کا انعقاد کیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25769