Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون کے تاریخی پولو گراونڈکے دویادگاروں کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے..عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال کے مختلف مکاتب فکر کا کہنا ہے کہ چترال ٹاون کے تاریخی پولو گراونڈ میں دویادگاریں تھیں۔ایک قدیمی مسجد تھی دوسری یادگار بارہ دری تھی۔جس میں بیٹھ کر معززین ،حکمران اور اہم شخصیات پولومیچ دیکھتے تھے۔ جبکہ پولو گراونڈ کی مرمت اور توسیع کے نام پر دونوں یادگاروں کو ختم کردیا گیا ہے۔
چترال کے سیاسی،سماجی اور ثقافتی حلقوں نے ان یادگاروں کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال،وزیرسیاحت وثقافت خیبر پختونخواہ،وزیر اعلیٰ اوروزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں نے اس سلسلے میں صوبائی کمپلینٹ سیل اور وزیر اعظم کے کمپلینٹ پورٹل پر بھی شکایت درج کرائی ہے۔سماجی حلقوں نے اس بات پر نہایت برہمی کا اظہار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے قدیم مسجدکو ختم کرکے اسٹور بنادیا۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں یادگاروں (Monuments) کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے۔
polo ground chitral yadgar 1

polo ground chitral yadgar 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
16968