Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون اورملحقہ علاقوں‌کو بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے..عمائدین چترال

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)جمعہ کے دن سابق ناظمین، صدر تجار یونین، ڈرائیور یونین اور چترال ٹاؤن کے معتبرات کی ایک ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں زیر صدارت مولانا اسرار الدین الہلال منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں چترال ٹاؤن میں حالیہ لوڈ شیڈنگ، گولین گول کی موجودہ 7میگاواٹ پیدار کی تقسیم اور گولین گول ڈیم کے گیٹ وال سے پانی کے ضیاع پر بحث کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے گولین گول پاؤر ہاؤس کی موجودہ صورت حال، اس کی پیداواراور اس کی تقسیم پر شدید تحفظات اور برہمی کا اظہار کیا۔ اور اس لا پرواہی اورمس مینجمنٹ اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھر پور احتجاجی جلسے اور دھرنے اور پایہ جام ہڑتال کا بھی اعلان کیا۔ اجلاس میں کافی بحث و مباحثہ کے بعد ذیل قرار داد منظور کی گئی۔ اور واپڈا گولین گول اور انتظامیہ کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر درجہ ذیل قرار داد پر عمل کر تے ہوئے ہمارے مطالبات اور تحفظات دور کریں۔مطالبات اور تحفظات دور نہ کر نے کی صورت میں اگلے جمعے کو ایک عظیم شان جلسہ اور پیہ جام ہڑتال کی کال دیجائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام اور انتظامیہ پر عائد ہو گی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جو معاہدہ گولین گول پاؤر ہاؤس میں ایم پی اے چترال، آپر چترال انتظامیہ اور لوئر چترال انتظامیہ کے درمیان بجلی کی تقسیم کا ہوا ہے اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ٹاؤن کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔

چترال ٹاؤن اور ملحقہ دیہات کو 24گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اور موجودہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے۔
گولین گول پاؤر ہاؤس کے واٹر ڈیم گیٹ وال میں جو پانی لیکچ ہوکے ضیائع ہو رہا ہے اس کو فوری طور پر بند کر کے پانی پاؤر ہاؤس تک پہنچا یا جائے۔ تاکہ اس سے پاؤر ہاؤس میں بجلی کی پیداوار بڑھ جائے اور لوڈ شیڈنگ ختم ہو سکیں۔

لواری ٹنل میں جو ٹاؤر برف باری کی وجہ سے گر چکے ہیں ان کو فوری طورپر ٹھیک کیا جائے اور چترال کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے۔
اپرچترال اور لوئر چترال کے درمیان بمقام شاہ چار میں ایک بریکر بھی نصب کی جائے تاکہ اگر اپر چترال کے لائن جو کہ بہت طویل ہیں میں شارٹ سرکٹ کی صورت میں بریکر کو بند کر کے لوئر چترال کی بجلی کو فوری بحال رکھی جاسکے۔
chitral jalsa bijli3

chitral jalsa bijli5

chitral jalsa bijli6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
31769