Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں گندم اور آٹا کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، حکومت اور نمایندگان کے خلاف نعرہ بازی، مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کا ڈیڈ لاین دیا گیا

شیئر کریں:

چترال میں گندم اور آٹا کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، حکومت اور نمایندگان کے خلاف نعرہ بازی، مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو ایک ہفتے کا ڈیڈ لاین دیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) چترال شہر میں نماز جمعہ کے بعد پی آئی اے چوک میں گندم اور آٹا کی قلت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے علاوہ سول سوسایٹی کے نمایندوں نے شرکت کی۔ جس میں محکمہ خوراک کو خبردار کیا گیاکہ اگر چترال کے کوٹے سے فلور ملز کو گندم کی فراہمی کا قبیح سلسلہ بند نہ کیا گیا تو چترال کے عوام پرتشدد احتجاج پر مجبور ہوں گے اور ان کے غیض وغضب سے کوئی افسر اور حکمران نہیں بچ سکے گا۔ مقررین میں سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد، سیکرٹری وجیہہ الدین،جے یو آئی کے قاضی نسیم، پی ٹی آئی کے ارشاد مکرر، پی پی پی کے قاری نظام، اے این پی کے عید الحسین اور مسلم لیگ کے صفت زرین، صدر تجار یونین بشیر احمد ، صدر چترال بار ایسوسی ایشن ساجد اللہ ایڈوکیٹ، سوشل ورکر اکاش ودیگر شامل تھے۔

 

انہوں نے گندم کی قیمت میں سوفیصد اضافہ کرنے پر پی ڈی ایم اور پی پی کی مشترکہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چترال کے لئے خصوصی سبسڈی کا مطالبہ کیا۔ مقرریں نے کہاکہ ہمارے اباواجداد نے بہت سے قربانی دیکر پاکستان حاصل کیا ہے،اور اب اسکا صلہ یہ مل رہا ہے کہ ہمارے بچوں سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے چترال میں فلور ملز لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ہم سے اس سلسلے میں پوچھا گیا ہے ۔

 

جلسہ میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی طرح چترال کو بھی گندم میں خصوصی سبسیڈی دی جایے۔اور فلورملز کوعوامی کوٹے کا گندم دینے کا سلسلہ بند کیا جایے۔  مقرریں نے حکومت کو ایک ہفتے کا ڈیڈ لاین دیتے ہویے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں راست اقدام لینے پر مجبور ہونگے۔جلسے میں منتخب ممبران اسمبلی، وا سابق ممبران اسمبلی اور لوکل گورنمنٹ کے نمایندگان کو بھی کڑی تنقید کا نشامہ بنایاگیا۔ حکومت مخالف زبردست نعرہ بازی بھی کی گیی۔ضلعے میں دفعہ 144 کے باوجود یہ جلسہ بعد میں پر امن طور پر منتشر ہوگئی۔

یادرہے کہ آج ملک بھر کی طرح چترال میں بھی گندم کی نرخ میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے اور فی سو کلو بوری گندم کی قیمت 11500روپے ہوگی ۔اسی طرح فلور ملز کا آٹا فی بیس کلو آٹا کی قیمت 2480روپے مقرر کردی گیی ،

chitraltimes chitral protest rally against flour and wheat shortage4 chitraltimes chitral protest rally against flour and wheat shortage3 chitraltimes chitral protest rally against flour and wheat shortage2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74365