Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں کلائمیٹ چینچ کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ویمن ایمپاورمنٹ کا ہے۔ غزالہ انجم 

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں کلائمیٹ چینچ کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ویمن ایمپاورمنٹ کا ہے۔ غزالہ انجم

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ )صنفی بنیادوں پر مخصوص ضروریات اور تقاضوں کو سامنے رکھ کر پلاننگ اور بجٹ سازی اور اس کے نتیجے میں سالانہ ترقیاتی پروگرام ترتیب دینے سے صنفی محرومیوں کا بڑی حد تک ازالہ ہو سکتا ہے۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیراہتمام متعلقہ محکمہ جات کے اسٹاف کے لئے اس موضوع پر چترال کے مقامی ہوٹل میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پلاننگ، بجٹ سازی اور اے ڈی پی بناتے وقت صنفی ضروریات کو بھی شامل کئے جائیں ۔ورکشاپ میں سرکاری ،غیرسرکاری اداروں اورسول سوسائٹی کے ذمہ دار خواتین و حضرات نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

 

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی غزالہ انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت چترال کے زرخیزدماغ والوں کے درمیان بیٹھی ہوں جوکہ پبلک اورگورنمنٹ سیکٹرمیں ا ہم رول اداکررہے ہیں اس وقت یقینا ً چترال میں خواتین بہت سے مسائل کاشکارہیں جس میں سب سے بڑامسئلہ ویمن ایمپاورمنٹ ہے کہ ہم خواتین کوکیسے بااختیارکرسکیں۔چترال میں کلائمیٹ چینج کے بعدخواتین کوبہت سےتکالیف کاسامناکرناپڑرہاہے یہاں کے خواتین کازیادہ ترذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہیں اُن لوگوں کوہم کیسے زیادہ سے زیادہ سہولیات دے سکتے ہیں اُن کے معیارزندگی کوبہتر بنانے کے لئے لائحہ عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں جوذمہ داریاں مجھے دی گئی ہے انشاء اللہ تعالیٰ میں اُن کوپارلیمنٹ کے ہرفورم پرجہاں میری آواز پہنچتی ہے اُٹھاؤں گی ۔انھوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں کردار ادا کرنے پر اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کی کاوشوں کو سراہا۔

 

اس موقع پرپروگرام سہولت کار مقصودخان،پروگرام منیجرگلگت بلتستان منیرہ شائین،سول سوسائٹی منیجرچترال شائستہ جبین،سول سوسائٹی افیسرلوئرچترال کاشف علی،حناء،سابق آرپی ایم آکاہ محمدکرام ، سابق جی ایم این سی ایچ ڈی چترال محمدافضل ،نیازاے نیازی ایڈوکیٹ اوردوسروں نے کہاکہ اے کے آرایس پی چترال میں کینیڈین حکومت کی مالی معاونت سے خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کے لئے ان کو درپیش معاشی ،معاشرتی مسائل حل کرنے، بجٹ اورفیصلہ سازی میں شامل کرنے سیاسی نوعیت کے مسائل کا مکمل ادراک کرنے اور ان کی حل کے لئے طویل المدتی بنیادوں پر تجاویز مرتب کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں ۔ پروگرام کے آخرمیں شرکاء ورکشاپ میں میں تعریفی اسناد تقسیم کیاگیا۔

chitraltimes women empowerment workshop akrsp 1 chitraltimes women empowerment workshop akrsp 5

chitraltimes women empowerment workshop akrsp 4

chitraltimes women empowerment workshop akrsp 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
89946