Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کو بہتربنانے کیلئے پشاورہائی کورٹ نے تین مہینے کا ٹائم دیدیا

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں ٹیلی نار موبائل کمپنی کی ناقص سروس کے بارے میں پشاور ہائی کورٹ کی منگورہ بینچ کے روبرو یونیورسل سروسز فنڈ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ عبدالصبور نے بدھ کے روز عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ تین ماہ کے اندر اندر چترال میں ٹیلی نار کمپنی کی سروس کو بہتر بنانے کے لئے تمام تیکنیکی نقائص اور خامیاں دور کریں گے اور اس سلسلے میں چترال جاکر پیٹیشنر کی اعتماد کو حاصل کرکے اور نقائص دور کرکے عدالت کے سامنے رپورٹ پیش کرے گا۔انھوں نے عدالت کو بتایا کہ چترال کے متعدد مقامات پرٹاورز کی تنصیب کے ساتھ دورآفتادہ علاقوں میں فورجی انٹرنیٹ سروس کا اجرا کردیا گیا ہے اور بعض پر کام جاری ہے۔

چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف پیٹیشنر سیف الرحمن عزیز چیف ایڈیٹرچترال ٹائمز (سینئر نائب صدرچترال پریس کلب) کی طرف سے چترال کے معروف قانون دان رحیم اللہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ جبکہ ٹیلی نار کی طرف سے محمد مشتاق ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ معززعدالت نےٹیلی نار کمپنی کو نقائص دورکرنے کیلئے مذید تین مہینے کا ٹائم دیکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف مقدمہ لڑنے پر پٹیشنر اور فرزند چترال رحیم اللہ ایڈوکیٹ کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
55035