Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں وقفے وقفے سے بارشوں کے نتیجے میں دو افراد جان بحق دو زخمی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول و عرض میں گزشتہ دن سے جاری بارشوں اور بالائی علاقوں و پہاڑوں پر برف باری کے نتیجے میں چترال کے مختلف علاقوں میں دوافراد جان بحق اور دو زخمی ہیں۔ پہلا واقعہ چترال ٹاون کے گولدور گاوں میں پیش آیا جہاں اسلام الدین نامی رہائشی کے گھر پر پہاڑی پتھر لگنے سے گھر میں موجود انکی20 سالہ بیٹی شمسیہ پروین جان بحق اور اہلیہ زخمی ہے ۔ جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ مستوج کے گاؤں غورو پرکوسپ میں پیش آیا جہاں گھر کے اوپر پہاڑی تودہ گرنے سے مسمی قربان کی والدہ جان بحق جبکہ بہوکو زخمی حالت میں آر ایچ سی ہسپتال مستوج داخل کردیا گیا ۔ پہاڑی پتھر لگنے سے دونوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ گزشتہ دن سے مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی کی ترسیل بھی ضلع بھر میں بندتھی ۔ جس سے جمعہ کے دن بحال کردیا گیا۔ اخر ی اطلاع تک چترال کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جار ی ہے۔ تاہم چترال پشاور روڈ اور مختلف ویلیز کی سڑکیں تاحال ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6964