Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں مستقل بنیادوں پر پیراگلائیڈنگ کے مقابلے منعقد کئے جائینگے….عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات سمیت ایڈونچر ٹوارزم کو بھی فروغ دی جارہی ہے،صوبے میں پیراگلا ئیڈنگ اور کشتی رانی کے لئے نئی جگہوں کی نشاندہی کی جائیگی۔اسکے علاوہ چترال میں مستقل بنیادوں پر پیراگلائیڈنگ کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔پیراگلا ئیڈنگ کو مستقل بنیادوں پر دوام دینے کے لئے مقامی افراد کو تربیت بھی فراہم کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں ایڈونچر ٹوارزم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری سیاحت راشد محمود،ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت بابر خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں ایڈونچر ٹوارزم کے کافی مواقع موجود ہیں،سوات چترال اور نئے ضم شدہ اضلاع میں ایڈونچر ٹوارزم کی کافی جگہیں موجود ہیں۔ان علاقوں میں پیراگلائیڈنگ اور رافٹنگ ٹوارزم کو فروغ دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے بھی ایڈونچر ٹوارزم کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔موجودہ حکومت مذہبی سیاحت سمیت ایڈونچر ٹوارزم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ان دونوں شعبوں کو ترقی دیکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں میں ایڈونچر ٹوارزم کے حوالے سے کافی صلاحیتیں موجود ہیں جنکو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہیں۔ سینئر وزیر نے محکمہ سیاحت کے حکام کو صوبے میں جلد ازجلد نئے پیراگلائڈنگ سپاٹس کی نشاندہی کی ہدایت کی۔
Minister Atif Meeting tourism


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19276