Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں سیلاب کی وجہ سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام جاری ہے..شاہ سعود

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمزرپورٹ )‌ ڈپٹی کمشنراپر چترال شاہ سعودنے کہا ہے کہ چترال میں سیلاب کی وجہ سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اور اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ قومی تعمیر نو کے محکموں اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر متاثرہ علاقوں کی بحالی اور آبادکاری میں مصروف عمل ہے۔ امدادی سرگرمیوں سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہااپر چترال کو چونکہ قلیل عرصہ پہلے الگ ضلع کی حیثیت دی گئی ہے اس لئے یہاں پر تمام ادارے اور محکمے ابھی پنپ رہے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کے ساتھ محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی امدادی کاروائیاں تندہی شروع کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں نقل و حمل کیلئے خراب سڑکوں کی وجہ سے متبادل سٹرکوں کو بنایا گیا ہے جبکہ آبنوشی سکیموں اور بجلی کی متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام بھی زور وشور سے جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ محکمے متاثرہ علاقوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں تمام حالات سے باخبر رہنے اور بروقت کاروائیاں کرنے کیلئے ایمرجنسی کنڑول روم بھی قائم کیا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے چوکس ہیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں‌نے ایک سرکاری ہینڈ اوٹ میں‌کیا ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
24470